وحدت نیوز (بھکر) پولیس نے صوبائی حکومت کے ایما پر ایم ڈبلیو ایم دریا خان کے تحصیل سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار احسان اللہ خان کو ایک بار پھر جھوٹے مقدمہ میں الجھانے کے لئے گرفتار کر لیا ،پولیس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے رات کی تاریکی میں انے کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں پکڑ کر تھانے میں بند کر دیا ، یاد رہے کہ اس سے قبل بھی احسان اللہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مقدمے کی سماعت کی اور پولیس کی جانب سے ان پر عائد کیے جانیوالے الزمانات ثابت نہ ہونے کی بنا پر انہیں 9جنوری کو رہائی ملی تھی ۔رہائی پانے کے بعد ابھی ان سے عزیزو اقربا کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا کہ بھکر کی متعصب پولیس نے ایک بار پھر انہیں بللاجواز اکلزامات کی زد ،یں لیتے ہوئے ان کے گھر چھاپہ مار لر گرفتار کیا ۔ یاد رہے کہ احساسن اللہ خان نے کزشتہ عام انتخابات میں بھکر کے قومی اسمبلی کے حلقے سے ایم ڈبلیو ایم کے ٹکٹ پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوارکے مد مقابل الیکشن لڑا تھا ، جس کی بنا پر اسے حکمران جماعت کی جانب سے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل اور دیگر تنظیموں کے اکابرین نےاحسان اللہ خان کی دوسری بار بلا جواز گرفتاری اور انہیں صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائی کا نشانہ بنانے کی مزمت کی ہے ۔