خانیوال، جلوس نکالنے پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مختارحسین سمیت 17 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج

07 November 2014

وحدت نیوز (خانیوال) ملک بھر میں عشرہ محرم الحرام امن و امان سے گزرنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں عزاداروں، بانیان اور تنظیمی افراد کے خلاف کاروائی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جنوبی پنجاب کے ضلع خانیوال کے نواحی علاقے عبدالحکیم میں گیارہ محرم الحرام کے جلوس کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع خانیوال کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مختارحسین سمیت 17 افراد کے خلاف بے گناہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایم ڈبلیو ایم خانیوال کے رہنما جواد حیدرنے'' وحدت نیوز'' کو بتایا کہ جس جلوس کو ایشو بنا کر ایف آئی آر درج کی گئی ہے وہ قدیمی ہے اور اس سال یہ جلوس ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی کی زیرنگرانی میں نکالا گیا۔ یہ جلوس بستی سیداں والی سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا نواں شہر پر اختتام پذیر ہوا۔ اس جلوس کے لائسنسدار غلام رضا زرگر ہیں جن کا نام بھی ایف آئی آر میں درج ہے، مقامی لوگوں کا کہنا ہے پُرامن محرم کے بعد اس طرح کے ہتھکنڈوں سے مقامی ایس ایچ او اور ڈی پی او خانیوال ایازسلیم کی شیعہ دشمنی واضح ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree