وحدت نیوز(اسلام آباد) آج 11 مئی کا یہ احتجاج ظلم کے خلاف ہے، سنی شیعہ ملک پاکستان میں مظلوم اور حکومتی اداروں کی پشت پناہی دہشت گردوں کو حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع جہلم کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ محسن علی نجفی نے راولپنڈی میں فیض آباد کے مقام پرایم ڈبلیوایم کے احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے ذمہ دار امریکہ اور سعودی عرب ہیں۔ خصوصاً شام میں سعودی عرب کا گھناونا کھیل پوری دنیا پر آشکار ہوچکا ہے۔ پاکستان میں ڈیڑھ ارب ڈالر کا تحفہ واضح کرتا ہے کہ دنیا بھر میں تکفیریت کا سرغنہ پاکستان میں بھی دہشت گردوں کو عوام پر مسلط کرنا چاہتا ہے۔ مظلوم عوام اور فوجیوں کے قاتل کسی قسم کی رعایت اور مذاکرات کے مستحق نہیں ہیں۔ ظالم قوتوں کو باور کرا دینا چاہتے ہیں کہ آج حسینی شیعہ کے ساتھ حسینی سنی بھی بیدار ہوچکے ہیں، اب پاکستان حکمرانوں کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہیں حسینی بن کر رہنا ہے یا یزیدی۔