وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین لاہور ڈویژن کا اہم اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا ،جس میں گیارہ جنوری کو منعقدہ ،،رسول اعظم ۖامن کانفرنس،،کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین رسول اعظم ۖ امن کانفرنس سید اسد عباس نقوی نے کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ گیارہ جنوری کو منعقدہ رسول اعظم ۖامن کانفرنس دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف سنگ میل ثابت ہو گی۔کانفرنس میں مسلم لیگ ن ،پی پی پی،تحریک انصاف،مسلم لیگ ق،ایم کیو ایم،پاکستان عوامی تحریک،اے این پی،سنی اتحاد کونسل،مدارس دینیہ،مشائخ عظام نے شرکت کی مکمل یقین دہانی کرادی ہے۔اس پر وقار تقریب میں سول سوسائٹی اور صحافتی تنظیموں کو بھی مد عو کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غیور عوام دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم دہشت گردطالبان اور ان کے سیاسی سرپرستوں کو پاکستان کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔یہ وقت ریاست بچانے کا وقت ہے قائد اعظم اور علامہ اقبال کے فرزند ان ملکی سلامتی واستحکام کے لیے انشاء اللہ کلیدی کردار ادا کریں گے۔پاکستان میں مذہب کے نام پر خونریزی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور دہشت گردوں کو بچانے کی کسی کوشش کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔