صوبائی رہنماوں اور سیکریٹریٹ سے سکیورٹی واپس لینے کے بعد کسی بھی ناگوار واقعے کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہو گی، اسد نقوی

02 October 2014

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی رہنماوُں اور ضلع لاہور کے عہدیداران کا مشترکہ اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ مسلم ٹاون میں منعقد ہوا ،اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسد عباس نقوی نے کی اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماوں سے سکیورٹی واپس لینے کی شدید مذمت ، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی نے کہا موجودہ ملکی صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہماری شخصیات کی سکیورٹی بڑھانے کے بجائے حکومت پنجاب نے ہمارے رہنماوُں اور صوبائی سیکریٹریٹ کی سکیورٹی واپس لے لی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈی آئی جی آپریشن کو معاملات کی سنگینی سے بذریعہ خط آگاہ کر دیا ہے اس کے بعد کسی بھی قسم کے نقصان کی ذمہ دار پنجاب حکومت اور انتظامیہ ہوگی ۔

 

اجلاس میں سیلاب زدگان کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح وبہبود خیرالعمل فاوُنڈیشن کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کارکنان اور مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اس امتحان کی گھڑی میں اپنے پاکستانی بھائیوں کا ساتھ دے اجلاس میں سیلاب ذدگان کے لئے متاثرہ علاقوں میں اجتماعی قربانی کے اہتمام کا بھی فیصلہ کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قربانی کی کھالیں اس عید پر سیلاب ذدگان کی بحالی کے لئے جمع کرینگے اور پنجاب بھر میں ہر یونٹ سطح پر کیمپس لگائے جائیں گے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree