وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی اور لاہور کی ضلعی کابینہ کا مشترکہ اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں صوبائی و ضلع لاہور کے تمام اراکینِ کابینہ شریک ہوئے۔ اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے بھر میں عزاداری کے جلوسوں اور مجالس میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، صوبے بھر سے ہمارے کرائسس مینجمنٹ سیل میں اس حوالے سے سینکڑوں شکایتیں موصول ہو رہی ہیں، راولپنڈی میں یکطرفہ کارروائی جاری ہے، چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ مسلمہ عقائد پر قدغن لگانے کیلئے درباری ایک بار پھر متحرک ہوچکے ہیں، ایک خاص اور اقلیتی مکتبِ فکر کے نظریات کو مکتبِ بریلوی و مکتبِ جعفریہ پر مسلط کرنے کی منظم سازش ہو رہی ہے۔