وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے سیکرٹری جنرل حجته السلام والمسلمین علامہ عبدالخالق اسدی کی آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام علی رضا آباد میں بانی آئی ایس او پاکستان شهید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے اجتماع میں شرکت کی ،بعد ازاں علامہ عبد الخالق اسدی نے شہید ڈاکٹر اور شہید محرم علی کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہدا ءکی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انشاءاللہ قوم شہدا ءکے راستے کو کبهی فراموش نہیں کرے گی۔