فقہ جعفریہ کے مسلمہ عقائد کیخلاف کوئی قانون قبول نہیں کرینگے، علامہ عبدالخالق اسدی

02 December 2013

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے لاہور میں عزادارانِ امام عالی مقام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کوئی بھی ایسا قانون جو فقہ جعفریہ کے مسلمہ عقائد کے خلاف ہوگا، ایسے کسی قسم کے قانون کو قبول نہیں کریں گے، پاکستان کے آئین میں تمام مکاتب و مذاہب کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے عقیدے کے مطابق آزادی سے زندگی گزاریں، پاکستان بننے کے بعد تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام نے اتحاد امت کیلئے جن بائیس نکات پر اتفاق کیا تھا، وہی امت مسلمہ کی رہبری کیلئے کافی ہیں، کوئی ایسا ضابطہ اخلاق جو ان 22 نکات کے بعد بنایا گیا ہے، وہ امت مسلمہ کے تمام مکاتبِ فکر کی عکاسی نہیں کرتا۔ ان بائیس نکات کے علاوہ ملتِ جعفریہ کسی ضابطہ اخلاق کی پابند نہیں۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر مذاہب میں تصادم کیلئے علماء و سیاست دانوں کو غیر منطقی عمل میں الجھا کر دہشتگردوں کو راستہ فراہم کر رہے ہیں، پاکستان میں فرقہ واریت نہیں بلکہ اصل مسائل کی جڑ دہشتگردی ہے، اس کا قلع قمع کیا جانا چائیے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree