نابینا افرادکے مطالبات آئینی و قانونی ہیں، پنجاب حکومت استحصالی سیاست ترک کرے، علامہ عبدالخالق اسدی

03 March 2015

وحدت نیوز (لاہور) معذور افرادکی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے،بصارت سے محروم افرادکے مطالبات آئینی و قانونی ہیں ،خصوصی افراد معاشرے کا حصہ ہیں ،سٹیٹس کو کے پیداوار حکمران کبھی بھی عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے،جب تک اس فرسودہ نظام کو تبدیل نہیں کیا جاتا معذور تو کجا عام افراد کا جینا بھی مشکل ہو جائیگا،حکمران طبقہ دولت کے نشے میں مست ہے،ملک کے مقدس ایوان بالا کے ممبر بننے کے لئے کروڑوں کی بولیاں لگ رہی ہیں کیا ایسا رکن کبھی عوام کے لئے کام کریگا جو دولت کے بل بوتے پر ایوان میں پہنچا ہو؟ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے جنوبی پنجاب کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنی پوری طاقت کے ساتھ ہمارے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے لیکن ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہونگے پنجاب میں دہشت گردوں اور دہشت گردی سے متاثرہ لوگوں کو ایک صف میں کھڑا کر دیا گیا ہے،اس کا اصل مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں ،اور ہمیں خدشہ ہے کہ کسی بھی وقت یہ دہشت گرد گروہ جنوبی پنجاب میں دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ رونما کر سکتے ہیں،جنوبی پنجاب میں داعش کی وال چاکنگ ،اور کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کی آزاد نقل وحمل اس بات کی دلیل ہے کہ پنجاب میں ان کو مکمل آزادی ہے،نیشنل ایکشن پلان کا اطلاق صرف دہشت گردمخالف قوتوں پر کیا جارہا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree