وحدت نیوز (لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شدت پسندی اور تکفیریت کے خلاف بیان خوش آئند ہے،پاکستان میں شدت پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے حکمران مخلصانہ اقدامات کرئے مجلس وحدت مسلمین ہر اس اقدام کی حمایت کرئے گی ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بیلنس پالیسی کی بنیاد پر ہمارے پر امن کارکنان کو گرفتار کیا جارہا ہے،ہم نے اس دہشت گردی کی جنگ میں سب سے بڑی قربانی دی ہے،ہمارا جرم روز اول سے یہ تھا کہ ہم ان سفال قاتلوں اور تکفیری دہشت گردوں کے خلاف تھے،ملت جعفریہ کی تاریخ گواہ ہے کہ اس نے ریاست پاکستان کے لء اپنی جانوں کے نذرانے ضرور دیے ہیں لیکن کسی ریاستی ادارے اور انسانیت کے خلاف کھبی ہاتھ نہیں اُٹھایا،انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قاتل اور مقتول کو ایک صف میں کھڑا نہ کریں اور حقائق اور انصاف کے بنیادوں پر کاروائی کریں،ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمارے بے گناہ گرفتار کارکنوں کو فوری رہا کریں ،