ہمارے شہدا ء کے لہو سے تکفیریوں کیساتھ لسانی جماعت کے دہشت گردوں کے ہاتھ بھی رنگے ہوئے ہیں، ایم ڈبلیو ایم لاہور

03 January 2014

وحدت نیوز( لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کیخلاف لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی،اٹک،جہلم،گجرات،میانوالی،مظفرگڑھ،،ملتان،خانیوال،جھنگ،سرگودہا،رحیم یارخان،کوٹ ادو،ڈیرہ غازی خان،ساہیوال،پاکپتن،بہاولپورسمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ لاہور میں احتجاجی مظاہرہ پریس کلب لاہور کے سامنے ہوا جس کی قیادت علامہ امتیاز کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور نے کی مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ،علامہ ا حمد اقبال رضوی ،علامہ سید جعفر موسوی سمیت دیگر رہنماوُں نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدجعفر موسوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منظم منصوبہ بندی کیساتھ ہمارے خلاف محاذ بنایا جارہا ہے کیونکہ دشمن کو یہ معلوم ہیں کی ملت جعفریہ کے ہوتے ہوئے پاکستان میں اُن کے مذموم عزائم کھبی کامیاب نہیں ہوسکتے کراچی میں ہمارے شہدا ء کے لہو سے تکفیریوں کیساتھ لسانی جماعت کے دہشت گردوں کے ہاتھ بھی رنگے ہوئے ہیں ہم متحدہ قاتل مومنٹ کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ ہمارے بلدیاتی امیدواروں کے قاتل قانون کے حوالے کریں بصورت دیگر دنیا بھر میں اُن کو رسوا کیاجائے گا۔


پاکستان میں ملت تشیع کے ہزاروں افراد کو گذشتہ سال میں شہید کیا گیا نئے سال کے پہلے دد دن میں 6شیعہ افراد شہید اور 36سے زائد زخمی کیے لیکن آج تک ہمارے شہدا کے قاتلوں کا سراغ نہیں ملا ۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے قاتل اس دور کے حکمران ہیں جن کے دور حکمرانی میں ہماری نسل کشی ہوئی موجود ہ دور کے حکمرانوں نے قاتلوں کو شیعہ نسل کشی کے لئے فری ہینڈ دے دیا ہے ہم اب پاکستان کے حکمران ،عدلیہ اور سلامتی کے دیگر اداروں سے نااُمید ہو گئے ہیں اب ہم عالمی سطح پر پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی پر آواز اُٹھانے پر مجبور ہوگئے ہیں ہمیں پاکستان بنانے کی سزا دی جارہی ہیں۔


مظاہرین سے علامہ امتیاز کاظمی نے بھی خطاب کیا ہزاروں پاکستانیوں اور سیکورٹی فورسز کے قاتل طالبان سے مذاکرات کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ پاکستانی بزدل حکمرنوں کو اگر قوم کی سیکورٹی کا خیال نہیں تو عوام کو دفاع کا حق دیا جائے۔ بصورت دیگر وہ وقت دور نہیں جب ان مظلوم محب وطن عوام کے ہاتھ غاصب حکمرانوں کے گریبان تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں زائرین امام رضا ؑ کو نشانہ بنانے والے ملکر دشمن تکفیری درندوں کیخلاف صوبائی و وفاقی حکومت کا کوئی قدم نہ اٹھانا اس بات کی دلیل ہے کہ ان تکفیریوں کی سرپرستی کوئی اور نہیں ہمارے ہی ملک دشمن حکمران کررہے ہیں کراچی میں سیکورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ چار برسوں سے کراچی میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے معتبرین، قومی و ملی شخصیات کے قتل عام میں ایم کیو ایم میں شامل تکفیری کارکن ملوث ہیں، جن کی نشاندہی بار ہا خفیہ ادارے کر تے رہے ہیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی کی اور نہ ہی ایم کیو ایم کی قیادت نے اس پر کوئی سنجیدگی دکھائی۔ ان لسانی تکفیری دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں اب تک شہید علامہ آغا آفتاب جعفری، شہید استاد پروفیسر سبط جعفر زیدی، شہید علامہ دیدار جلبانی، شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس، شہید علی شاہ سمیت بے شمار شخصیات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اب بھی مختلف علاقوں میں شیعہ تنظیمی شخصیات کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین ملک میں جاری دہشت گردی کیخلاف پلے کارڈ اٹھائے نعرہ بازی کرتے رہے بعد میں پرامن طور پر منتشر ہوئے



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree