ہمیں دہشتگردی کی مخالفت کی سزا دی جا رہی ہے، علامہ اسدی

19 February 2015

وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے شکریال جامع مسجد القائم پر دہشت گردانہ حملہ کیخلاف صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں دیگر رہنماوُں سید اسد عباس نقوی، علامہ امتیاز کاظمی کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شکریال مسجد القائم پر خود کش حملہ ہوا ہے، مسجد القائم سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی آبائی مسجد ہے، افسوس وزیر داخلہ چودھری نثار دہشت گردوں کے سرپرستوں سے رات کے اندھیرے میں ملاقاتیں نہ کرتے اُن کے خلاف کارروائی کرتے تو آج ہمیں یہ دن دیکھنا نہ پڑتا، پے در پے ملت جعفریہ پر حملوں کے ذمہ دار نااہل حکمران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو بغل میں بٹھا کر لفاظی سے اس جنگ کا جیتنا ممکن نہیں، سندھ کی طرح پنجاب سے بھی تحریک اٹھنے والی ہے، ہم مزید لاشیں اٹھانے کے متحمل نہیں، پنجاب میں دہشت گردوں کی سرپرستی حکمران ہی کر رہے ہیں، ملک کو مخلص، نڈر، ایماندار اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی آڑ میں دہشت گرد مخالف قوتوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، پنجاب میں ہمارے گھروں میں پنجاب پولیس شہباز شریف کے حکم پر چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کر رہی ہے، ہمیں دہشت گرد مخالف ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد ان قاتلوں دہشت گرد ہمدرد حکمرانوں کے خلاف لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، سندھ حکومت شہداء کمیٹی کے مطالبات تسلیم کرے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ ملک بھر میں پھیل جائیگا، ملک بھر میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا جائے، دہشت گردوں کے اصل سرپرستوں پر ہاتھ ڈالے بغیر دہشت گردی کو روکنا ممکن نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree