مدبر اور حیدر رضا کے قتل کے ذمہ دار نااہل ، طالبان دوست حکمران ہیں، علامہ صادق رضا تقوی

02 December 2013

وحدت نیوز(کراچی )عوام دہشت گردی سے تنگ آچکے ہیں ، حکمران دہشت گردوں سے چشم پوشی اختیار کیئے بیٹھے ہیں اور سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہے ہیں ، چن چن کر عزاداروں کو قتل کیا جارہا ہے ، ہمارے صبر کا مذید امتحان نہ لیا جائے ، اگر شیعہ ٹارگٹ کلنگ نہ روکی گئی تو حکومت وقت کے خلاف نہ ختم ہو نے والا احتجاج شروع کر دیا جائے گا، صوبائی حکومت میں چند حکام دہشت گردو ں کی پشت پناہی میں مصروف ہیں ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے گذشتہ رات گرومندر چورنگی پر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو نے والے دو عزاداروں کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

 

ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ نام بدل بدل کر ملک ، قوم ، حکام اور عدلیہ کو دھوکہ دینے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہیں، اعلیٰ عدلیہ ، سکیورٹی ادارے اور حکمران جماعتیں شتر مرغ کی طرح گردن زمین میں دیئے بیٹھے ہیں ، پاکستان کے محب وطن شیعہ سنی عوام کا مطالبہ ہے کہ نام بدل بدل کر دہشت گرد کاروائیوں میں مصروف تکفیری گروہوں پر پابندی کو عملی جامہ پہنایا جائے ۔

 

شہید مدبر رضا اور حیدر رضا کی نماز جنازہ ایم اے جناح روڈ پر مولانا شبیر میثمی کی زیر اقتداء ادا کی گئی جسمیں ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما علامہ صادق رضا تقوی ، علامہ دیدار جلبانی ، علامہ جعفر سبحانی سمیت ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر شرکائے جنازہ نے لبیک یا حسین (ع)، حسینیت زندہ باد اور یذیدیت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree