وحدت نیوز (کراچی) سندھ حکومت شہر قائد میں آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کرے۔شہر کے مختلف علاقوں میںلاکھوں معصوم بچے اور دیگر شہری ان کتوں کی ذرپر ہیں ۔آواہ اور پاگل کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ شہریوں کو ویکسینیشن کے حصول میں بھی شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری میر تقی ظفرنے وحدت ہاؤس کراچی سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کیا۔
انہوں نے کہاکہ فیڈرل بی ایریا، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی،، ناظم آباد، پاپوش،، اورنگی ٹاؤن، سولجر بازار، ملیر، جعفرطیار، سعود آباد، محمود آباد، لانڈھی ،کورنگی ، گلستان جوہر ، کھارادراور شہر کے دیگر علاقوں میں آوارہ کتوں نے شہریوں کی آمد رفت کو مشکل بنا دیا ہے ۔ ان آوارہ اور پاگل کتوں کے خوف نے معصوم بچوں اورخواتین کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ اسکولوں کے اطراف میں یہ آوارہ کتے طلباء کیلئے بھی خوف کی علامت بننے ہوئے ہیں ۔ شہر قائد میں طویل عرصہ سے ان کتوں کے خلاف کوئی آپریشن عمل میں نہیں آیاجس کےسبب شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار ہے ۔
انہوں نے مزیدکہاکہ کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں کتے کے کاٹنے کے بعد لگایا جانے والا ٹیکہ بھی نایاب بناہواہے ۔ چھوٹے بڑے اسپتالوں میںverorabانجیکشن ناپید ہوچکے ہیں ۔ کتوں کے کاٹنے سے متاثرہ شہری15سے 20ہزار روپے کے انجیکشن پرائیوٹ اسپتالوں سے لگوانے پر مجبورہیں ۔ صوبائی حکومت اور شہری حکومت آوارہ کتوں کے خاتمے کے لئے فوری اورٹھوس اقدامات بروئے کار لائے اور شہر کے تمام جھوٹے بڑے سرکاری اسپتالوں میں verorabانجیکشن کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے ۔