شیعہ سنی عوام کےمشترکہ درعمل نے ثابت کیا کہ قاسم سلیمانی فقط ایران نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کے عظیم سپوت اور سپہ سالار تھے، علامہ باقرعباس زیدی

15 January 2020

وحدت نیوز(کراچی) صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ و دعا کمیٹی کے تحت محفل شاہ خراسان روڈ پر ھفتہ وار دعائے توسل و چراغاں بیاد شہید جنرل قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی المندس و شہدائے بغداد کے سلسلے میں تعزیتی دعا کا انعقاد جسمیں مذہبی ، سیاسی ، سماجی ، ماتمی انجمنوں ، سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مومنین و مومنات نے سخت سردی کے باوجود بھرپور شرکت کی، بردار فصیح الحسن نے دعائے توسل کی تلاوت کا شرف حاصل کیا۔

 بعدازاں عراق میں امريکی جارحيت کے خلاف احتجاج اور شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی کی یاد میں شمعیں روشن کی گئی ۔شرکاء سے خطاب میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی حسین نقوی ، دعا کمیٹی کے رکنِ علامہ سجاد شبیر رضوی ، صوبائی رہنما ناصر الحسینی ، علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ امریکہ عالم اسلام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے اور عالمی دہشت گرد کا کردار ادا کر رہا ہے۔ امریکہ ، اسرائیل نے مسلمانوں کو ہمیشہ نقصان پہنچایا ہے عراق میں امریکہ نے شہید قاسم سلیمانی ، شہید ابو مہدی کہ نشانہ بنا کر بربریت کا بدترین مظاہرہ کیا ۔

علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ سردار مقاومت جنرل قاسم سلیمانی کے لہو کی برکت سے آج پوری ملت اسلامیہ پرچم اسلام کے نیچے متحد ہو کر عالمی سامراجی قوتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ سردار مقاومت جنرل قاسم سلیمانی کی شجاعانہ شہادت سے عالم اسلام خصوصاً جنگ آزادی کشمیر و فلسطین کو ایک نئی ذندگی ملی ہے،اور انشاء اللہ عنقریب بھارتی و اسرائیلی درندے بدترین رسوائی کا سامنا کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں امریکی جارحیت کے خلاف شیعہ و سنی مسلمانوں کے مشترکہ اور عظیم الشان اجتماعات نے عالم اسلام میں تفرقہ پھیلانے والوں کو یہ واضع پیغام دے رہا ہے کہ جنرل قاسم سلیمانی فقط ایران نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کے عظیم سپوت اور سپہ سالار تھے۔

ان کاکہناتھاکہ سردار قاسم سلیمانی اور دیگر شہداء کے لہو کی برکت سے آج پوری ملت پرچم اسلام کے نیچے متحد ہو کر عالمی سامراجی قوتوں خصوصاً شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ  پاکستان کے شیعہ و سنی عوام ملک و قوم کو امریکی مفادات کی بھینٹ نھیں چڑھنے دیں گے۔

مقررین نے کہا کہ امریکہ مشرق وسطی سے فی الفور اپنی فوجیں واپس بلائے شہید قاسم سلیمانی نے خطے میں امریکہ ، اسرائیل کی سرپرستی میں قائم عالمی دشت گرد تنظیم داعش کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا ۔قاسم سلیمانی ، ابو مہدی المندس کی شہادت نے اس حقیقت کو واضح کردیا ہے کہ وہ کون سی قوتیں ہیں جو داعش کو پس پردہ معاونت فراہم کر رہی ہیں ۔شہید قاسم سلیمانی اور انکے جانثار ساتھیوں کی شہادت پر پوری دنیا میں جو ردعمل دیکھا گیا وہ شہید قاسم کے ساتھ مسلمانوں کے والہانہ لگاؤ کا عملی اظہارہے۔ اجتماعی تعزیتی دعا کے بعد امریکہ ، اسرائیل کے پرچم نذر آتش کیئے گئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree