شیعہ علماءکونسل کے وفدکی ایم ڈبلیوایم رہنما سید احسن عباس سے ملاقات ، یکجہتی فلسطین ریلی میں شرکت کی دعوت

22 May 2021

وحدت نیوز(کراچی)شیعہ علماءکونسل ضلع ملیر کےوفد کی جناب آفتاب مرزا کی سربراہی میں ضلعی سیکریٹریٹ وحدت ہاؤس جعفرطیار سوسائٹی آمد، مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید احسن عباس رضوی سے ملاقات اور کل بروز ہفتہ یکجہتی فلسطین ریلی میں شرکت کی دعوت دی ۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم قومی وملی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، سید احسن عباس نے شیعہ علماءکونسل کے وفد کو ایم ڈبلیوایم کے شعبہ نشرواشاعت کی جانب سے شائع کردہ اسلامی کتب کا سیٹ تحفے میں پیش کیا اور یکجہتی فلسطین ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر ایس یو سی جعفرطیایونٹ کے رہنما کامران عباس ، جعفرعباس ، ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید شعیب رضا اور ایم ڈبلیوایم جعفرطیاریونٹ کے سیکریٹری جنرل محمد علی زیدی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree