نوابشاہ سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین ومبلغ مولانا عابد علی زرداری کی رحلت، علامہ باقرزیدی سمیت ایم ڈبلیوایم کے دیگر رہنماؤں کا اظہار تعزیت

14 December 2021

وحدت نیوز(نواب شاہ) نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے معروف عالم دین ومبلغ مولانا عابد علی زرداری ابن زوار مرحوم دائم خان زرداری داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ گوٹھ دائم خان زرداری (نزد بیگناہ موری نواب شاہ جام صاحب روڈ) میں ادا کی گئی جس میں عزیز واقارب اور اہل علاقہ سمیت معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم مولانا عابد علی زرداری کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی ، ایم ڈبلیوایم ضلع نواب شاہ کے سیکریٹری جنرل مولانا سجاد محسنی و دیگر رہنماؤں نے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

ایم ڈبلیوایم رہنماؤں نے کہا کہ مرحوم کی ناگہانی وفات پر حضرت امام زمانہ عج، علماء کرام ،بزرگان دین، ان کے شاگردوں اور اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں ۔

ترویج علوم آل محمد ؑ کیلئے مرحوم نے اپنے گراں قدر خدمات پیش کیں۔ دعا ہے کہ پروردگار ان کی انجام دہ دینی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور مغفرت فرماتے ہوئے جنت میں بلند سے بلند درجات عطا فرمائے اور بمعہ متعلقین ورثاء کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree