Print this page

رہنما ایم ڈبلیوایم کراچی علامہ مبشر حسن کی صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ ایڈوکیٹ پر قاتلانہ حملے کی مذمت

09 April 2025

وحدت  نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی یہ بزدلانہ کارروائیاں حق اور سچ کی آواز کو دبانے کی ناکام کوشش ہیں، ہم یہ بات واضح کرتے ہیں کہ ایسی سازشوں سے حق گوئی کا سفر نہیں رکے گا، پورے پاکستان اور بالخصوص کراچی کی سول سوسائٹی عامر نواز وڑائچ کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد ان کی آواز میں آواز ملائیں گے۔

علامہ مبشر حسن نے مزید کہا کہ انشاءاللہ فتح ہمیشہ حق اور سچ کی ہی ہوگی، اور ہم ایسے عناصر کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے جو ملک کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں۔

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree