وحدت نیوز(نوشہروفیروز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع نوشہرو فیروز کے ڈپٹی سیکریٹری مولانا وقارحیدرعابدی نے شہید دیدارعلی جلبانی کی پہلی برسی کے موقع پر منعقعدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ علامہ جلبانی جسے بے باک، بہادر، شجاع اور مجاہد انسان صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں شہید کے اندر ملت کا درد اور ایک تنظیم پائی جاتی تھی جس سے کراچی سمیت پورا سندھ فیضیاب ہوتا تھا آج وہ ہم میں نہیں پر اس کا فکر آج بھی ہماری رہنمائی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ شہادت ہمارا ورثہ ہے جس کا درس امام حسین علیہ السلام نے کربلا میں دیا تھا شہید جلبانی بھی حقیقی کربلائی تھا اور وقت کے یزید سے آنکھیں آنکھوں میں ملا کر بات کرتے تھے جس کے نتیجے میں انہیں شہادت کا جام پلادیا گیا دشمن سمجھتا تھا کہ علامہ جلبانی کو شہید کر کے اپنے مذموم مقاصد حاصل کر لیں گے پر ایسا نہ ہو سکا اور شہید کے پیروکار آج بھی اسی جذبے سے دشمن سے لڑنے کو تیار ہیں کیونکہ شہید کا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا۔