ملت تشیع کی کامیابی کی کنجی پیروی ولایت ہے، علامہ صادق تقوی

24 October 2013

وحدت نیوز(کراچی) ۲۷  اکتوبر کو کراچی کے نشتر پارک میں منعقد ہونے والی عظمت ولایت کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی نے دار القرآن سلطان آباد میں نماز مغربیب کے اجتماع سے خطاب کیا آپ نے شب عید غدیر کی مناسبت سے عظمت ولایت اور اُس کے معنیٰ پر روشنی ڈالی اور زندگی کے تمام شعبوں میں ولایت کی سرپرستی کو قبول کرنے کے مترادف قرار دیا۔اس موقع پرایم ڈبلیو ایم  سلطان آباد یونٹ کے جنرل سیکر یٹری امام جماعت جناب مولانا علی ظفرصاحب سمیت ڈسٹرک ساؤتھ کے سیکریٹری انفارمیشن برادر حسن بھی کے  موجود تھے ، بعد ازاں علامہ صادق تقوی نے مولانا علی ظفر کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree