وہ وقت دور نہیں جب مسلمان مسجد اقصیٰ میں آزادانہ عبادت کریں گے، علامہ صادق رضا تقوی

11 October 2013

وحدت نیوز (کراچی)  فلسطینی مسلمانوں کی اپیل پر جمعہ گیارہ اکتوبر کو ملک بھر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ’’یوم دفاع مسجد اقصیٰ ‘‘ منایا گیا اس حوالے سے ملک بھر میں مسجد اقصیٰ کے دفاع اور تحفظ کے لئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے جبکہ مرکزی احتجاجی مظاہرہ کراچی میں گلشن اقبال میں مسجد بیت المکرم کے باہر کیا گیا جس میں جماعت اسلامی کراچی کے رہنما نسیم صدیقی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان صابر کربلائی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا صادق رضا، پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ سمیت سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی اور دیگر نے خطاب کیا۔ یوم دفاع مسجد اقصیٰ کی مناسبت سے مرکزی احتجاجی مظاہرے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی، شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور، مسجد اقصیٰ کے دفاع پر جان بھی قربان، فلسطینی مسلمانوں ہم تمھارے ساتھ ہیں اور اسرائیلی دہشت گردانہ کاروائیوں کی مذمت پر مبنی نعرے آویزاں تھے۔

 شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے غاصب اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے مسجد اقصیٰ قبلہ اول بیت المقدس کی پامالی پر سخت غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی دہشت گرد افواج کو مسلمانوں کے قبلہ اول کی توہین اور پامالی سے باز رکھا جائے ورنہ پوری دنیا میں امریکہ اور اس کے حواریوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑے گا۔اس موقع پر شرکاء نے امریکہ اور صیہونی اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے۔  شرکائے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا صادق رضا نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان متحد ہو کر اٹھ کھڑے ہوں اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لئے عملی طور پر مسجد اقصیٰ کی طرف روانہ ہوں۔  ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے زیادہ کمزور ہے اور اگر مسلم امہ متحد ہو جائے اور مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی زیر اثر عرب مسلم ریاستیں عالمی سامراجی دہشت گرد طاقتوں کی غلامی سے نکل آئیں تو وہ وقت دور نہیں جب مسجد اقصیٰ (بیت المقدس ) آزاد ہو گا اور مسلمان مسجد اقصیٰ میں آزادانہ عبادت کریں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree