آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے معتدل امیدوار سامنے لائیں گے، علامہ سبطین الحسینی

21 March 2014

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین الحسینی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم مظلوم قوم کی ترجمان ہے، آئندہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے معتدل امیدوار سامنے لائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور اور کوہاٹ ڈویژن کے دورہ جات کے موقع پر تنظیمی مسولین اور عمائدین سے ملاقاتوں کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کوہاٹ میں شہداء ملت کے گھروں پر حاضری دی اور ورثاء کے ساتھ تعزیت کی۔ علامہ سید سبطین نے اورکزئی ایجنسی کے دورے کے موقع پر کہا کہ اس وقت شرپسند اورکزئی ایجنسی کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لہذا ان پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، اس وقت اتحاد بین المومنین کے لئے کوششوں کو پہلے سے زیادہ تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انشاء اللہ جلد کوہاٹ ڈویژن پاکستان کے فعال ڈویژن میں سے ایک ہوگا۔

 

علامہ سید سبطین نے ضلع ہنگو کے دورہ کے موقع پرعلامہ نور آغا، علامہ جبار علی، علامہ میر حسن سمیت دیگر شحصیات سے بھی ملاقاتیں کیں۔ علامہ سید سبطین نے ضلع کوہاٹ کے شہید علامہ شیر علی طوری کے گھر جاکر ان کے بچوں سے تعزیت کی۔ اور شہید کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔ انہوں نے ضلع پشاور کا دورہ کرتے ہوئے سید ابرار حسین شاہ سے بھی ملاقات کی اور پشاور میں مجلس وحدت کو مزید فعال بنانے کے حوالے سے مشاورت کی۔ علامہ سید محمد سبطین نے ضلع چارسدہ کا دورہ کرتے ہوئے وہاں کے تنظیمی مسولین سے کہا کہ اس وقت چارسدہ کی اس ناامنی کے باوجود کام کرنا جہاد عظیم کے برابر ہے۔

 

انہوں دورہ مردان میں تنظیمی مسولین سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ اس وقت مجلس وحدت مسلمین مظلوم قوم ترجمانی کر رہی ہے۔ ہم ضلع مردان میں فلاح و بہبود، تبلغات اور دیگر شعبوں میں کام کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے مردان کی مرکزی امام بارگاہ بگٹ گنج کا بھی دورہ کیا، (جس کو کچھ عرصہ قبل شہید کیا گیا تھا)۔ علامہ سید سبطین نے کہا کہ انشاء اللہ مردان کی شہید امام بارگاہ کو پہلے سے بھی کئی گنا خوبصورت تعمیر کیا جائے گا۔ آخری میں علامہ سید سبطین نے ضلع نوشہرہ کا دورہ کرتے ہوئے ضلعی سیکرٹری جنرل اونگزیب جعفری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں ضرور حصہ لیں گے اور متعدل امیداورں کو سامنے لائیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree