وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) مجلس وحدت مسلمین نے کوٹلی امام حسین علیہ السلام کی حفاظت اور اس بارے آیندہ کا لائحۂ عمل کے لئے ضلعی سطح پر اجلاس طلب کیا جسمیں تمام صوبائی و ضلعی ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ غضنفر علی نقوی و صوبائی راہنما تہور عباس اور اسد زیدی و دیگر اراکین شامل تھے کوٹلی وقف امام حسین علیہ یہ جائیداد امام حسین علیہ السلام کی تھی ہے اور رہے گی محکمہ اوقاف کی حکومتی کارستانی کہ 119 کنال کا وقف امام دینے کے لئے آمادہ ہے اجلاس میں اس عمل کی بھر پور مزمت کی گئی کہ 327 کنال وقف امام تھی اور رہے گی اسکےلئے ہم ہر طرح کی قانونی و آئینی چارہ جوئی کریں گے ،اگر وقف امام عالی مقام نہیں تو 119 کا انتقال کس لئے?اور باقی اراضی گورنمنٹ کے پی کے اپنے پاس کس ضمن میں رکھ سکتی ہے، لہذٰا مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ غضنفر علی نقوی نے کہا کہ یہ جائیداد وقف امام حسین علیہ السلام ہےاور محکمہ اوقاف کی حکومتی کارستانی کسی طرح قبول نہیں ،انکے غیر قانونی غیر آئینی و غیر شرعی اقدامات کی بھر پور مزمت کرتے ہیں ،اجلاس میں طے ہوا کہ 327 کنال 9 مرلے سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں،لہذا 327 کنال 9 مرلے کا انتقال وقف امام حسین علیہ السلام بحال کیا جائے۔