ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخواہ کےبلدیاتی الیکشن میں بہترین نتائج دے گی، علامہ وحید کاظمی

24 April 2015

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم بلدیاتی الیکشن میں بہترین نتائج دے گی، ہم نے ملک سے دہشتگردی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جدوجہد کا عزم کر رکھا ہے، بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے ذریعے اپنے اہداف کو بہتر طریقہ سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی میں معاون ثابت ہوں گے، اور غریب عوام کو ان کے مسائل نچلی سطح پر ہی حل کرنے میں آسانی پیدا ہوگی، تاہم اس عمل کی کامیابی کیلئے بلدیاتی الیکشن کو شفاف انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہوگا، انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپنی تیاری مکمل کرلی ہے، اور انشاء اللہ عوام کے تعاون اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایم ڈبلیو ایم ان انتخابات میں بہترین نتائج دے گی، ہم ملک بھر میں شیعہ، سنی وحدت کو فروغ دینا چاہتے ہیں، ان انتخابات کو بھی شیعہ، سنی وحدت کیلئے ایک موقع سمجھتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree