سانحہ امامیہ مسجدحیات آباد، امدادی پیکج متاثرین کیساتھ مذاق ہے، ارشاد حسین

04 March 2015

وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنما ارشاد حسین بنگش نے شہداء سانحہ امامیہ مسجد حیات آباد کے شہداء کیلئے اعلان کردہ 5لاکھ پیکج کو متاثرین کیساتھ حکومتی مذاق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جہاں ایک طرف دہشتگردی پر قابو پانے میں ناکام ہے تو دوسری طرف دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کی دلجوئی اور داد رسی سے بھی غافل ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کا شکار ہونے والے تمام شہری حکومت کی نظر میں برابر ہونے چاہیئں، شہداء کے لواحقین کے دکھ اور درد کا کوئی ازالہ ممکن نہیں، لیکن حکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ شہداء کے خاندانوں کی جس حد تک ممکن ہو مدد اور تعاون کرے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ امامیہ مسجد کے شہداء کیلئے کم از کم 20 لاکھ روپے کا اعلان کیا جائے، اور خودکش حملہ آور کو واصل جہنم کرنے والے دو نوجوانوں کو شہید عباس علی اور شہید کاشف علی کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کیا جائے۔ علاوہ ازیں انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کی جانب سے اہل تشیع کیخلاف دھمکی آمیز خطوط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا ناصر درانی اور حکومت اس حوالے سے فوری طور پر نوٹس لے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree