محرم الحرام، خیبر پی کے حکومت حساس اضلاع میں فول پروف سیکورٹی فراہم کرے، ارشاد حسین

27 October 2014

وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے رہنما ارشاد حسین بنگش نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عشرہ محرم کے حوالے سے حساس قرار دیئے گئے اضلاع میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے، وحدت سکاوٹس کے رضاکار سیکورٹی اہلکاروں کے شانہ بشانہ مجالس اور جلوس ہائے عزا کی سیکورٹی پر مامور ہوں گے۔ وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو اور کوہاٹ کو حساس ترین اضلاع قرار دیا گیا ہے، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کے تناظر میں مزکورہ اضلاع میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے، جبکہ دیگر اضلاع میں بھی عزاداری امام حسین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عشرہ محرم الحرام کے دوران شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، اور سیکورٹی اداروں سے مکمل تعاون کریں، اور فرقہ پرست عناصر کی حوصلہ شکنی کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ ،سنی عوام اپنے اتحاد کی طاقت سے دہشتگردوں کے تمام مزموم عزائم خاک میں ملا سکتے ہیں، انتہائی حساس قرار دیئے گئے اضلاع میں ضرورت پڑنے پر پاک فوج کے دستوں کو بھی سٹینڈ بائی رکھا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree