وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میںڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی نے شہر قائد کے ایک سیاسی اجتماع میں وطن عزیز پاکستان کے خلاف نعرے بازی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان ہمارا پیارا وطن ہے، یہ وہی ملک ہے جس کیلئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی، جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور کروڑوں افراد نے اپنے گھروں اور جائیدادوں کو پسِ پشت چھوڑ کر ہجرت کی پاکستان ہمیں اپنے جانوں سے زیادہ پیارا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بے حد افسوس کی بات ہے کہ ان تمام باتوں کے باوجود ایک سیاسی جماعت کے غیر ملکی لیڈر نے وطن عزیز کیلئے غلط الفاظ استعمال کئے اور اپنے تعصبانا تقریر سے تمام ہم وطنوں کی دل آزاری کرتے ہوئے دشمن ممالک کی زبان بن کر انکی ترجمانی کی۔ بیان میں کہا گیا کہ اجتماع میں سیاسی لیڈر نے اشتعال انگیز تقریر میں عوام کو غیر آئینی اعمال کیلئے ابھارا اور مختلف عمارات پر ھلا بولنے کی دعوت دی، جسکے نتیجے میں شہر قائد کو ایک بار پھر آگ نے گیر لیا اور چاروں طرف نفرتوں کی فضاء بحال ہو گئی۔
ان کامزید کہناتھا کہ قانون کے دائرے میں کسی بھی شخص کو کسی جگہ کو یرغمال بنانے یا کسی عمارت پر حملہ کرنے کی کوئی گنجائش موجود نہیں یہ افعال غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ میڈیا نیٹ ورکز وہی ادارے ہیں جو ہمیں دنیا بھر کے نقاط و حرکات سے واقف رکھتے ہیں ، ان صحافیوں پر حملہ جو اپنے جان کی پروا کئے بغیر اپنا فرض نبھاتے رہتے ہیں، کسی طور معافی کے قابل نہیں۔ وطن عزیز سے نفرتیں مٹانے اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ پورا پاکستان ایسے مشکل وقت میں متاثر شدہ میڈیا گروپس کے ساتھ ہے اور ہمیں چاہئے کہ وطن عزیز کی ترقی کیلئے مثبت سوچ اپناتے ہوئے ایک دوسرے کا ساتھ دے اور نفرتوں کی جڑیں اکھاڑ دے۔