وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی ڈپٹی آرگنائزرمولاناسہیل اکبر شیرازی نے خان پور تحصیل شکارپورسندھ میں عید کے دن خودکش دھماکہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ہرطرف دہشتگردی کا راج ہے لگتا ہے اس ملک میں کوئی حکمراں نہیں ہے آئے دن ملت تشیع کو نشانہ بنایا جارہا ہے شیعہ قوم دھماکوں سے ڈرنے والی نہیں ہے شہادت ہمارا ورثہ ہےہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک بھرمیں دہشتگرد جماعتوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے او ردہشتگردی ختم کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں اورانکے سہولت کاروں کو گرفتار کیا جائے اس واقعہ میں شہیدو زخمی بہادر جرائت مند پولیس اہلکاروں اورنمازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنکی بروقت کاروائی نے بڑے سانحہ سے بچالیا حکومت انکے علاج معالجہ کا مناسب بندوبست کرے۔