وحدت نیوز(کوئٹہ) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں حکومت کو مہنگائی پر قابو پانا چاہئے تاکہ عوام کو ریلیف ملے۔ اشیاء خورد و نوش سمیت دیگر تمام روز مرہ کے ضروریات کی قیمتوں میں کمی لانی ہوگی۔ ماہ رمضان میں حکومت عوام کے صبر کا امتحان لے رہی ہے، حکومت کو خصوصی اقدامات اٹھانے چاہئے۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹریٹ سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری فلاح و بہبود امان اللہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد پر جہاں عوام کو ریلیف ملنی چاہئے اور حکومت کو عوام کے سہولیات میں مزید اضافے کرنے چاہئے وہی مظلوم عوام کے صبر کا مزید امتحان لیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری فلاح و بہبود امان اللہ نے ایک میٹنگ کے دوران کیاانہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں حکومت کو عوام کے لئے خصوصی اقدامات اٹھانے چاہئے مگر افسوس کی بات ہے کہ سہولیات تو فراہم ہی نہیں کئے جاتے اور اوپر سے اشیاء کی قیمتیں اچانک آسمانوں کی سیر کو نکل جاتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو مہنگائی کے روکتھام کیلئے کام کرنا ہوگا، ایک منصوبہ بندی عوام کی ہزار مشکلات کو حل کر سکتی ہیں۔ حکومت منصوبہ بندی کرے اور مہنگائی پر قابو پا کر عوام کو ریلیف دلائے۔بیان میں کہا گیا کہ حکومت عوام کی خدمت کیلئے منتخب ہوئی ہے تو انکی ذمہ داری ہے کہ خدمت پر دھیان دے اور عوام کی سہولیات میں اضافے کی کوششیں کرے۔