ہزارہ قوم کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات ، ایم ڈبلیوایم وفدکی ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے ملاقات

04 October 2018

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل کربلائی رجب علی اپنے وفد کیساتھ آج جناب عبدالودود ڈائریکٹر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن سے ہزارہ قوم کو پاسپورٹ بنانے میں درپیش مسائل کے حوالے سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری کامران حسین،کونسلر سید مہدی، ڈویژنل شوری کے ڈپٹی سیکریٹری حاجی حسین، حاجی کریم، حاجی الطاف حسین، کربلائی عبدالحکیم، بھی موجود تھے ۔وفد نے کوئٹہ کے مقامی لوکل باشندوں بطور خاص ہزارہ قوم  کیساتھ پاسپورٹ آفس کے عملہ کے ناروا سلوک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے سالہا سال وطن عزیز کی دفاع کیلئے خدمات انجام دیئے ہیں ان بزرگ شہریوں اور ان کے بچوں کے اسناد کو بھی پولیس صفائی کیلئے بھیجنا بنیادی شہری حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے بزرگ شہری سمیت خواتین اور بچوں کو کبھی لوکل سرٹیفیکیٹ کی صفائی تو کبھی پولیس صفائی کے نام پر تنگ کیا جا رہا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو پاسپورٹ بنانے میں مشکلات کا سامنا ہیں  ۔

حالانکہ وزارت داخلہ کی طرف سے وضع کردہ پالیسی بلکل واضح ہے جس میں کہا گیا ہے کہ جن شہریوں کے پاس سنہ 1979  سے پہلے کے اسناد موجود ہونگے انہیں بغیر پولیس صفائی کے پاسپورٹ جاری کیا جائیں لیکن حیرت ہے کہ 1979 تو در کنار 1965 کی جنگ لڑنے والے پاکستانی فوجیوں کے بچوں کو بھی پاسپورٹ بنانے میں مشکلات درپیش ہیں ۔وفد میں شامل تمام اراکین کو سننے کے بعد ڈائریکٹر امیگریشن اینڈ پاسپورٹ جناب عبدل ودود نے یقین دہانی کروائی کہ جن شہریوں کے پاس پاکستانی ہونے کے ثبوت موجود ہوں گے ایسے شہریوں کو پاسپورٹ بنانے میں آئندہ کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ہماری کوشش ہوگی کہ ہر شہری کو بروقت سفری  دستاویزات پاسپورٹ مہیا ہو ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ آفس میں ہمیں کچھ مشکلات کا سامنا ہیں اس سلسلے میں اسلام آباد کے ہائیر اتھارٹی کو آگاہ کیا جا چکا ہے تاکہ ان مسائل کا مستقل حل تلاش کیا جا سکے ۔ وفد میں شامل تمام اراکین نے جناب عبدالودود صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree