وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رکن اور ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے اپنے امریکہ کے دورے میں امریکہ میں رہائش پذیر پاکستانی عوام کو اپنے اعتماد میں لے لیا ہے۔ ایم پی اے آغا رضا اپنا دورہ مکمل کر کے کوئٹہ پہنچ گئے اور انہوں نے اپنے استقبال میں آئے ہوئے افراد سے ان خیالات کا اظہار کیا انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ میرے غیر موجودگی میں بھی میرے جماعت نے میرے کاموں کو جاری رکھا اور پی بی 2 میں میرا کام جاری رہا، جس میں بعض علاقوں میں پانی کے پائپ کی مرمت ، سیورج پائپ، بعض اسپورٹس ٹیموں میں وردیوں کی تقسیم اور ٹیوب ویل وغیرہ کا کام شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنے ایک مہینے کے دورے کا ایک دن بھی ضائع نہیں ہونے دیا اوروہاں کے پاکستانی عوام سے میری ملاقاتیں اور وہاں میری تقاریر ہوتے رہے۔ شیعہ سنی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی قوم ایک ادارہ بنام وطن ہمار اچلا رہے ہیں۔ امریکہ میں اسی ادارے نے میرے تما م پروگرام کے شیڈول تیار کیے تھے جن نیو یورک ، شیگاگو ، ہوسٹن، کیلیفورنیا،سین فرانسیسکو،نیو جرسی،میری لینڈ، اورڈیٹوریٹ کے بعض علاقوں کے لوگوں کے ساتھ ملاقات کیں اور اپنے ملت ، قوم کی آوازاور اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ اس کے علاوہ امریکن یونیورسٹی میں بھی مجھے لیکچر دینے کی دعوت دی گئی۔ علاوہ ازیں ولایت ٹیلی ویژن میں بھی میں نے اپنے قوم وملت کی نمائندگی کی۔ بیان میں آخر میں کہا گیا کہ اب میں واپس کوئٹہ پہنچ چکا ہوں اور عوام کی خدمت کے لیے اپنی پوری ٹیم کے ساتھ حاضر ہوں۔