ایم پی اے آغا رضا کے جی ڈی پی فنڈ سے 155 مریضوں اور 37 اسپورٹس کلبز، تعلیمی اداروں اور مراکز صحت کیلئے 4کڑوڑ کی امداد

19 August 2015

وحدت نیوز ( کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے زیر اہتمام 27 وین برسی شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی رح منائی گئی جس میں قائد شہید کو زبردست خراج عقیدت پیش کی گئی۔ علاوہ ازیں ایم پی اے آغارضا کے 15-2014 کے ڈی ڈی پی فنڈ سے 155 مریضوں اور 37 اسپورٹس کلبز کے علاوہ تعلیمی اداروں ، سوشل ویلفیر آرگنائزیشنز ، ہسپتالوں اور مراکز صحت میں مبلغ چار کروڑ روپے چیکس تقسیم کیے گئے، اس موقع پر کوئٹہ کے معززین ، علماء، اساتذہ اور سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء اور ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے یزدان خان ماڈل ہائی سکول میں اپنے جی ڈی پی فنڈز سے مستحق مریضوں اور اسپورٹس کلبوں میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کو عملی جامہ پہنانا ہے ،شہید قائد علامہ عارف حسینی کی تعلیمات اور قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس کی ہدایت پربلا تفریق رنگ و نسل ، مذہب عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، علاقے کو ترقی دینے کیلئے مختلف ترقیاتی ا سکیموں پر کام زور و شور سے جاری ہے ہم نے عوام کا حق انکی دہلیز تک پہنچانے کا عزم کر رکھا ہے ۔ کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عوام کے حقوق کو پامال کریں۔ ہمارا نصب العین بلا تفریق عوام کی خدمت کرنا ہے ۔ ہم نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں ، نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے جس کا عملی ثبوت آج کی یہ پر وقار تقریب ہے ،جس میں تمام برادر اقوام سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں عوام نے جو توقعات ہم سے وابستہ کر رکھی ہے ہم ان توقعات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ایم پی اے فنڈز سے تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں ۔ عوام نے اپنے مینڈیٹ کے زریعے جس محبت اور خلوص کا اظہار کیا ہے ہم انکی توقعات پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ عوام کی خدمت ہماری سیاست کا محور ہے۔

 علاوہ ازیں قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی ستائیسویں برسی کی مناسبت سے علامہ سید ھاشم موسوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستائیس سال گزرنے کے باوجود بھی شہید قائد ہمارے دلوں میں زندہ ہے انکے افکار و مشن زندہ ہیں شہید قائد کی یادیں تازہ ہیں شہید کا مشن جو ایک الہیٰ ،علوی و قرآنی مشن تھا وہ جاری رہے گا ، مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے شہید قائد کے ان خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جو شہید نے ملت کی سر بلندی کیلئے دیکھے تھے اور جسکے لئے شہید قائد نے چار سالہ عملی جد و جہد کی دشمنوں نے عالم جوانی میں شہید قائد کو ہم سے چھینا لیکن انکی روح ، انکی فکر اور انکی یادوں کو ملت کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا ۔ اس پر وقار تقریب میں علاقے کے معتبرین اور لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree