وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویڑن کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں کونسلر محمد مہدی نے کہاہے کہ ہمارے قیام کا مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے، ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ علاقے کے مسائل کو عوام کی امنگوں کے مطابق جلد از جلد حل کریں۔محلہ ہاشمی اور ٹونے آباد جو کہ دامن کوہ کا علاقہ ہے جہاں پر لوگوں کو فراہمی آب بمشکل میسئر تھی ۔ واٹر پمپ کے ذریعے بھی پانی مشکل سے گھروں تک پہنچتا ہے ۔اسی مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ علاقے کے لیے ریزروائر کو قیام ضروری تھا جہاں سے بآسانی لوگوں کو پانی مہیا ہوسکیں۔انشاء اللہ ریزروائر کے بننے سے لوگوں کو بغیر کسی واٹر پمپز کے پانی فراہم کی جائیگی علاوہ ازیں بجلی کے بل میں بچت بھی ہوگی۔اس کے علاوہ جتنے بھی اجتماعی مسائل درپیش ہیں انشاء اللہ تنظیم کی پوری کوشش رہے گی کہ اولین فرصت میں حل کرائیں۔ اجتماعی مسائل میں بلخصوص شناختی کارڈز اور پاسپورٹ کے مسئلے پر اعلیٰ حکام سے گفت شیند جاری ہے اور وقتاً فوقتاً اسمبلی فلور سے بھی آواز اٹھاتے رہے ہیں۔جہاں تک ہم سے جتنی ممکن ہو اپنی استطاعت کے مطابق عوام کی خدمت میں پیش پیش رہینگے ۔ جن کی مثالیں بلوچستان اسمبلی میں اپنے علاقے کے مسائل پر گفتگو اور ان کے حل کیلئے مختلف محکموں اور افسران سے ملاقاتیں ہیں. ان واقعات سے پوری قوم آگاہ ہے. آج تک ہم نے قوم کے لئے جو خدمات انجام دیئے ہیں انکا تذکرہ یوں ایک اخباری بیان نہیں کیا جاسکتا البتہٰ ہم نے اپنے پروگراموں میں اپنی کارکردگی عوام کی خدمت میں پیش کیا ہے اور جو بھی ان کاموں سے آگاہ ہونا چاہتا ہے ہمارے دروازے ان کیلئے کھلے ہیں. قوم کا ہر فرد یہ حق رکھتا ہے کہ وہ آئے اور ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں. بیان میں مزید کہا گیا کہ عوام جھوٹے افواہوں کے بجائے حقیقت کی تلاش میں نکلیں۔ لیکن ایک سیاسی پارٹی جنہیں عوام نے گزشتہ دو دائیوں سے رد کی ہے اور مذکورہ پارٹی اپنی ساگھ کو بچانے اور اپنے آپ کو زندہ رکھنے کے لیے روزانہ اخباروں میں گمراہ کن بیانات دیتے رہتے ہیں جنہیں قوم بخوبی جانتے ہیں اور ان کے جھوٹے اور گمراہ کن بیانات میں توجہ نہیں دیتے۔ قوم کو وہ دن بھی یاد ہے کہ جب مذکورہ شخص اعلیٰ عہدے پر فائز تھا تو انہوں نے اپنے دور میں ایک بھی بلڈنگ کی سنگ بنیاد نہیں رکھی ۔ قوم یہ بات جاننا چاہتی ہے کہ اپنے دور کی کارکردگی عوام میں پیش کریں ۔