وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ڈویژنل سیکریٹری جنرل عباس علی نے کہاہے کہ عوام کو پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کے حصول کیلئے بے حد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، دونوں ادارے عام عوام کو تنگ کرتے ہیں عوام کو نہ ہی آسانی سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ مہیا کرتے ہیں اور نہ ہی ان کے روک تھام کی کوئی مستحکم وجہ بتاتے ہیں، ان اداروں کو ملک اور عوام کے خدمت کیلئے بنایا گیا ہے نہ کہ انکے باگ دوڑ نکلوانے کیلئے، بہت سے افراد نادرا اور شناختی کارڈ آفس کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمارے نمائندے ایم پی اے آغا رضا صاحب نے یہ بات اسمبلی تک بھی پہنچایا اس حوالے سے ا سپیکر صوبائی اسمبلی سے بھی ملاقات کیا اور جہاں تک ممکن تھا اس مسئلے کیلئے آواز بلند کیا مگر پھر بھی یہ محکمے اپنے کاموں سے بازنہیں آرہے ہیں ان دو اداروں کو عوام کے تکالیف کاکوئی احساس نہیں یہ صورتحال صرف اور صرف ہمارے شہر میں موجود ہے اداروں کا رویہ ملک کے دیگر علاقوں سے مختلف کیوں ہیں؟ عوام روز روز کے جنجال سے تھک چکے ہیں اور اس بات کی ضرورت ہے کہ عوام کیلئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول کو آسان بنایا جائے، عوام حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہوئے ملک کا پہیہ چلانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور وہ مستحق ہے کہ انہیں ازیتوں سے نجات دلایا جائے اور انکے مسائل کا جلد از جلد نوٹس لیا جائے اور انہیں حل کیا جائے مجلس وحدت مسلمین عوام کی نمائند گی کرتے ہوئے حکومت اور انتظامیہ سے درخواست کرتی ہے کہ عوام الناس کو تنگ کرنا بند کیا جائے اور ان کے مسائل کو حل کرنا شروع کر دیا جائے ، یہ ان کا فرض ہے کہ وہ اپنے عوام کے خدمت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑے افسوس کی بات ہے کہ اس سے پہلے بھی اس مسئلے پر آواز بلند کرنے کے باوجود ابھی تک ان مسئلوں کو حل نہیں کیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کے خدمت کیلئے میدان میں آئی ہے اور ہر میدان میں عوام کیلئے آواز بلند کی ہے اور آئندہ بھی اپنے عوام کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔