شام وعراق میں جنگ سعودیہ ،امریکہ اور برطانیہ کی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے،علامہ ولایت جعفری

11 July 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان میں ڈویژنل ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا ہے کہ حال ہی میں انکشاف ہونے والے میڈیا رپورٹس کے مطابق شام میں شامی صدر بشارالاسد کو ہٹانے اور اپنی منشا کے مطابق حکومت قائم کرنے کی غرض سے برطانیہ ، امریکہ اور اسرائیل نے ترکی اور اردن میں دہشتگرد گروہوں کی تربیت کی منصوبہ بندی دو سال پہلے تیار کر لی تھی اور عالمی طاقتوں نے شام میں جنگ کے دوران دہشتگردوں کی ہر طرح سے حمایت کر کے اس ناپاک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کا ثبوت بھی فراہم کیا ۔ شام میں بدترین ناکامی کے بعدانہی حمایت یافتہ دہشت گردوں نے عراق پر حملہ کرکے شیعہ اور سنی مسلمانوں کا قتل عام کرکے جس درندگی کا مظاہرہ کیا اسکی مثال تاریخ میں بہت کم ملتی ہے۔ اور اب بھی امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل سمیت اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تمام عالمی تنظیموں کی خاموشی نے دہشت گردوں کی حمایت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تا ہم ان حالات میں ہمارے حکمرانوں کا عراق میں مداخلت نہ کرنا خوش آئند ہے۔

 

ان کا مذید کہنا تھا کہ ماضی میں ایک بدترین ڈکٹیڑ کے بنائے ہوئے خارجہ پالیسی نے وطن عزیز کو امن و امان کی انتہائی گھمبیر حالات و مشکلات سے دوچار کردیا ہے اُمید ہے کہ موجودہ حکمران ماضی کے تلخ تجربات سے سبق لیتے ہوئے ڈکٹیٹر کی غلطیاں نہیں دہرائیگے۔ بیان میں حکومت اور متعلقہ اداروں پر زور دیا گیا کہ وہ پاکستان سے کسی بھی شہری کو عراق جنگ میں شریک نہ ہونے دیں اور اس سلسلے میں تمام کالعدم تنظیموں کی سرگرمیوں پر کھڑی نظر رکھے۔ انہوں نے آخر میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آپریشن ضرب عضب کی حمایت کیساتھ ساتھ اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کی ہرطرح سے امداد کریں اور اپنے عطیات پاک فوج کی جانب سے لگوائے گئے امدادی کیمپ ، علمدار روڈ عید گاہ کے کیمپ میں جمع کرائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree