شیعہ ہزارہ قوم نے فاشسٹ ازم کو مسترد کر دیا ہے، کونسلرعباس علی

18 May 2015
شیعہ ہزارہ قوم نے فاشسٹ ازم کو مسترد کر دیا ہے، کونسلرعبا س علی


وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے میڈیا سیل سے جاری شدہ بیان میں ایم ڈبلیوایم کے کونسلرعباس علی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین جوڈیشنل کمیشن کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔شیعہ ہزارہ قوم نے ایم ڈبلیوایم کے نمائندے کو منتخب کر کے اس بات کا ثبوت دیا ہے کہ ہزارہ قوم نے فاشسٹ ازم کو ہمیشہ کیلئے مسترد کر دیا ہے مگر پھر بھی نام نہاد قوم پرست ٹولہ مسلسل دھاندلی کا شور مچا رہی ہے اورسیشن کورٹ سے ہائی کورٹ تک کثیر رقم خرچ کرتے ہوئے ناکام ہوگئے ۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہماری پالیسیاں واضح اورہمارا مقصد قوم کی خدمت ہے ہم نے ہمیشہ قوم کا ساتھ دیا ہے اور ہمیشہ قوم کے مسائل حل کیے اور ان کیلئے ہر میدان میں آواز بلند کی اور کرتے رہینگے۔ پچھلے دو سالوں میں پی بی 2میں جتنا کام ہمارے نمائندے نے کیا ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے اور آئندہ بھی انشااللہ قوم کیلئے مزید کام کریں گے ۔ منتخب نمائندہ جس طرح شب و روز خدمت میں مصروف ہے جس سے نام نہاد قوم پرست ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور شاید کچھ لوگوں کو یہ بات نا گوار گزررہی ہے کہ عوام کیلئے کوئی کام کریں اس لئے وہ مسلسل ہمارے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے میں کوشاں ہیں ۔قوم نے جنہیں بارہامسترد کیا ہے جو اپنے دور میں قوم کی خدمت کرنے میں ناکام رہے ہیں آج کوشش کر رہے ہیں کہ عوام کے رو برو ہمارے نمائندے کی کارکردگی کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں ، اسی لئے مسلسل ہمیں بے جاء تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ،ہم نے ہمیشہ اتحاد و اتفاق کی بات کی ہے ، ہم نے ہمیشہ قوم کے یکجہتی کی بات کی ہے اور ہم نے ہمیشہ ترقی و خوشحالی کی بات کی ہے جن باتوں سے قوم آگاہ ہے،یہ قوم کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی جماعت کے بیانات کو سچ تصور نہ کریں بلکہ تحقیق کریں کہ کیا واقعاً ان بیانات میں حقیقت ہے یا کہ ہمیں بے وقوف بنانے کی نا کام کوشش کی جا رہی ہے، بیان میں کہا گیا کہ ہمارے حوصلے کبھی پست نہیں ہونگے اور نہ ہی ہم قوم کے ساتھ کسی قسم کی کوئی خیانت کریں گے قوم با شعور رہیں اور پروپیگنڈوں سے ہوشیار رہیں،دریں اثناء مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما سید ہاشم موسوی اور ممبر صوبائی اسمبلی آغا رضا نے کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree