وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل عباس علی نے کہا ہے کہ وطن عزیز میں پولیو متاثرہ افراد کی شرح کو کم کرنے کیلئے اس وقت ہمیں پوری کوشش کرنی چاہئے، پولیو کے قطرے نہ دینے سے لاکھوں بچوں کی زندگیاں تباہ ہو سکتی ہے۔ ہم سب کیلئے ضروری ہے کہ اس کام میں منتظمین اور ان تمام لوگوں کا ساتھ دے جو پولیو مہم کا حصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے کوئٹہ کے مرکزی دفتر میں ایک اہم اجلا س سے کی،اجلاس میں ڈویژن سیکرٹریز ودیگر معززین نے شرکت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چند دنوں بعد پولیو مہم کا آغا ہونے والا ہے جس میں بائیس لاکھ کے لگ بگ بچوں کو پولیوں کے قطرے پلائے جائیں گے اور انہیں اس بیماری کے خطرے سے بچا لیا جائے گا ہمیں ایسے مثبت اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماہرین کے مطابق پولیو کے قطروں کے کوئی منفی اثر نہیں یعنی اس سے کوئی اضافی بیماری لاحق نہیں ہوتی اور اگر یہ زائد المیعاد بھی ہو جائے تو صرف پانی بن جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سال اب تک پولیو کے حوالے سے پاکستان پہلے نمبر پر ہے جسکی وجہ یہ ہے کہ عوام اپنے بچوں کو پولیو کے قطریں نہیں پلاتی اور خود پولیو پلانے والوں کے جانیں بھی خطرے میں ہے امید کرتے ہے کہ حکومت انکی حفاظت کے لئے سیکورٹی کی سخت انتظام کرینگے۔