حفیظ الرحمن کی تنگ نظری اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن آج ایک محلے کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے، غلام عباس

01 September 2014

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین فرقہ واریت اور تشدد کی سیاست کرنے والوں کوان کے منطقی انجام تک پہنچائے گی۔وحدت مسلمین کو لاشوں کی سیاست کا طعنہ دینے والے حفیظ الرحمن کو کون نہیں جانتا کہ اسنے اپنی سیاست کا آغاز ہی اپنے بھائی کی لاش سے کیا ہے اور ایک سیٹ کی خاطر اپنی مدر جماعت(جمعیت علماء اسلام) جس نے اس کی تعلیم و تربیت کی ہے کوخیرباد کہا اور نواز لیگ میں شامل ہوگئے۔ مسلم لیگ ن کو کالعدم جماعتوں کی حمایت حاصل ہے اور انہی کے چھتری تلے حفیظ الرحمن اپنی سیاست چمکانے کی فکر میں ہیں۔ مسلم لیگ ن اس وقت ونٹی لیٹر پر زندہ ہے اور سیاسی موت کی کش مکش میں ہے اور کسی بھی لمحے ان کی سیاسی موت کی تشہیر متوقع ہے۔ حفیظ الرحمن دوسروں پر الزام لگانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں تو انہیں پتہ چل جائیگا کہ کس جماعت کی جڑیں وانا اور وزیرستان کے دہشت گردوں تک پھیلی ہوئی ہیں۔

 

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات غلام عباس نے حفیظ الرحمن کے اخباری بیان کے جواب میں کیا ہے۔مسلم لیگ ن گلگت بلتستان میں مجلس وحدت مسلمین کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہے اور آئے روز بے جا الزامات لگاکر بدنام کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔گلگت بلتستان کی تمام پولیٹیکل فورسز گندم سبسڈی بحالی تحریک میں وحدت مسلمین کے اتحاد و حدت کے سلسلے میں نمایاں کردار کی معترف ہیں اور گھڑی باغ کے تاریخی دھرنے میں وحدت مسلمین نے اپنے اہل سنت بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر کھڑی تھی اور موصوف گلگت کے اہلسنت اور اہل تشیع کو ایک پلیٹ فارم پر دیکھ کر اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیں۔اس مثالی اتحاد کی بھی موصوف سازشوں میں مصروف رہے اور وفاق کی تحریر کردہ خط اب بھی ریکارڈ پر موجود ہے۔

 

حفیظ الرحمن کی تنگ نظری اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے مسلم لیگ ن آج ایک محلے کی پارٹی بن کر رہ گئی ہے اور ان کے ہمراہ چند لوگ رہ گئے ہیں جن میں اکثریت کام چور ٹھکیدار اور بھتہ خور وں کی ہے۔ ان کی پارٹی میں کردار کے لوگوں نے ان کی پالیسیوں سے تنگ آگر ان کے ساتھ روابط کو بھی منقطع کیا ہے اور حالیہ ریلی میں کسی بھی قابل ذکر رہنما کا شرکت نہ کرنا ہماری بات کی دلیل ہے۔

 

گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل رابطے اور تشہیر کے باوجود 20 افراد پر مشتمل ریلی کا مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ سے نکلنا بدترین ناکامی ہے جبکہ اس ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے حفیظ الرحمن نے مساجد کے آئمہ کا بھی سہارا لیا۔حفیظ الرحمن اپنی سیاست چمکانے کیلئے علاقے کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں اور حالیہ دنوں دورہ دیامر کے دوران جو تقاریر کیں ہیں اس کا ریکارڈ اور2009 کے انتخابات ہارنے کے بعد کی تقاریر بھی ریکارڈ محفوظ ہے جو ضرورت پڑنے پر منظر عام پر لایا جاسکتا ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree