وحدت نیوز (اسکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ سید علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ انتظامی مشنری وفاقی کی ہمنوائی کر رہی ہے ، الیکشن کمیشن بھی قبل ازا نتخابات کو روکنے میں ناکام نظر آتی ہے ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ابھی تک قبل از انتخابت دھاندلی کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوئے ، صوبائی نگران حکومت وفاقی حکومت کی مرضی سے بنی ہے گورنر گلگت بلتستان نواز لیگ کے کارکن ہے ان حالات میں شفاف انتخابات کی توقع رکھنا درست نہیں ہم گلگت بلتستان کے انتخابات کو پوری طورپر فوج کی نگرانی میں دیکھنا چاہتے ہیں ، مسلم لیگ نواز کے علاوہ تقریبا تمام سیاسی جماعتوں نے انتخابات کو فوج کی نگرانی میں کرانے کا مطالبہ کیا ہوا ہے اس کے باوجود بھی فوج کی نگرانی میں انتخابات نہیں ہوتے تو بدترین دھاندلی ہو سکتی ہے جسے روکنے کی کوشش کے نتیجے میں معاملات بگڑسکتے ہیں۔گلگت بلتستان کی حساسیت کے پیش نظر انتخابات کو فوج میں کرانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا اگر فوج کی نگرانی میں انتخابات نہیں ہونے دیتے تو یہاں کی عوام اور جوانوں کو دھاندلی روکنے کے تیار رہنا ہوگا عوامی طاقت کے ذریعے کسی بھی جگہ پہ دھاندلی نہیں ہونے دینے چاہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے دھاندلی کے ذریعے انتخابات کویرغمال بنانے کی کوشش کی تو انہیں چھپنے کی جگہ ملے گی ۔