علامہ امین شہیدی کیخلاف نواز لیگ کی گھناونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، علامہ آغا علی رضوی

28 August 2015

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علامہ امین شہیدی کے خلاف نواز لیگ کی گھناونی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ امین شہیدی کے خلاف کاٹی گئی جھوٹی ایف آئی آر دراصل دہشتگردوں کی مخالفت کرنے، دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کی اخلاقی معاونت کرنے اور عزاداری کے خلاف میڈیا میں ہونے والے حملوں کا دفاع کرنے کے سبب ہے۔ پنجاب حکومت علامہ موصوف کے خلاف مقدمات قائم کرکے دہشتگردوں کی آشیرباد حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ شہیدی ہمیشہ عزاداری کو محدود کرنے کی سازشوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالتے رہے اور تکفیری جماعتوں کی کارستانیوں کو بے نقاب کرتے رہے، نیز وہ رانا ثناءاللہ سمیت نواز لیگ کے دہشتگردوں کی پشت پناہی کرنے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب کرتے رہے، لہذا انکی زبان بند کرنے کی یہ کوشش ہے، جسے کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

علامہ آغا علی رضوی نے کہا کہ ملک بھر میں نواز حکومت کی موجودگی میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوں کی جان مال اور عزت و آبرو محفوظ نہیں، یہ حکومت بلاجواز مقدمات یا دیگر حربوں کے ذریعے مجلس وحدت کی قیادتوں کو کمزور کرنا چاہتی ہے۔ علامہ امین شہیدی سمیت ملک بھر اور بالخصوص گلگت بلتستان میں ایم ڈبلیو ایم کے کسی بھی رہنما کو کسی قسم کی گزند پہنچی تو اس کی تمام تر ذمہ داری نواز لیگی رہنماوں پر عائد ہوگی۔ علامہ امین شہیدی کی توہین ملت تشیع کی توہین ہے یہ اور اس طرح کی جسارت ضیاءالحق کے باقیات بالخصوص نواز لیگ ہی کرسکتی ہے کہ سنی شیعہ وحدت کے علمبرداروں کو پابند سلاسل کرنے کی کوشش کی جائے۔ ہم نواز لیگ کی حکومت کو واضح کر دینا چاہیں گے کہ ہم جانیں تو دے سکتے ہیں لیکن ہم اپنے رستے سے کبھی نہیں ہٹ سکتے۔ دہشتگردوں کی مخالفت اور عزاداری کی حفاظت کے لیے جتنی قربانیاں دینی پڑیں دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر علامہ امین شہیدی کو گرفتار کرنے کی جسارت کی گئی تو بلتستان بھر میں نواز لیگ کے خلاف تاریخی احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور سانحہ 88، معرکہ کارگل کے مجرموں کو بے نقاب کیا جائے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree