وحدت نیوز(گلگت بلتستان)مجلس وحدت مسلمین کی گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی دو نشستوں پر کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ حکومت میں شمولیت کی دعوت ، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن جو کہ قانون ساز اسمبلی میں واضح برتری کے ساتھ حکومت بنانے جا رہی ہے کی مرکزی قیادت نے ایم ڈبلیوایم کی اعلیٰ قیادت کوگلگت بلتستان حکومت میں شمولیت کے ساتھ ایک وزارت کی آفر بھی کی ہے جسے ایم ڈبلیوایم کی قیادت نے ٹھکرادیا ہے، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرشیرازی نے وحدت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے دونوں اراکین گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر حلقے کے عوام کے مسائل کے حل اور ان کی خدمت کیلئے کوشاں رہیں گے، مضبوط اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے ہمارے پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے ساتھ بھی رابطے جاری ہیں ، جلد ہی اپوزیشن الائنس کے حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔