وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت ڈویژن کے ترجمان سعید الحسنین نے وحدت ہاوس گلگت سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 10 مارچ کے دن پورے گلگت بلتستان میں ہونے والی تاریخی اور کامیاب ترین ہڑتال درحقیقت نااہل حکمرانوں کیخلاف عوامی ریفرنڈم تھا اور اس روز گلگت بلتستان کے غیور عوام نے ہڑتال کو کامیاب بنا کر اور عوامی ایکشن کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کرکے ثابت کر دیا کہ وہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے تنگ آ چکے ہیں اور انشاءاللہ اب وہ وقت قریب ہے جب عوام حقیقی اور باضمیر سیاستدانوں کا انتخاب کرکے موجودہ نااہل حکمرانوں کو انکا اصلی چہرہ دکھا دینگے۔ ترجمان ایم ڈبلیوایم کا مزید کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مشترکہ پلیٹ فارم پر گلگت بلتستان کی تمام سیاسی، مذہبی اور قومی جماعتیں مشترکہ حقوق کیلئے متحد ہیں اور آئندہ بھی یہ جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔