گلگت انتخابات میں میرٹ کی بحالی اور کرپشن کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہوگا، غلام عباس

02 October 2014

وحدت نیوز (گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات غلام عباس نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اراکین نے سوائے قرارداد پیش کرنے کے عملی طور پر کوئی کام نہیں کیا۔مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلوانے میں سنجیدہ نہیں۔وفاقی سطح پرجب بھی گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کی بات ہوتی ہے تو مسلم لیگ ن دیوار بن کر کھڑی ہوجاتی ۔مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق دلوانے کیلئے بھرپور جدوجہد کرے گی۔

 

مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے اوپن فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیکر عوامی حقوق کے حصول کیلئے ایک منظم جدوجہد کرے گی ۔ سیاست میں مذہبی کارڈ کا ہرگز استعمال نہیں ہوگا ہم صرف اور صرف کارکردگی کی بناء پر انتخابات میں حصہ لیں گے۔ میرٹ کی بحالی اور کرپشن کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ایک دینی جماعت ہیں اور ہم دین کو سیاست سے جدا نہیں سمجھتے ہیں۔ ہم پرکسی مخصوص فرقے کیلئے کام کرنے کا الزام قطعاً درست نہیں۔ ہمارے دروازے ہر ایک کسی کیلئے کھلے ہیں اور پورے پاکستان میں وحدت مسلمین کے ایجنڈے کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز دونوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو مایوس کیا ہے ، گندم سبسڈی کی بحالی تحریک کے دوران دونوں جماعتوں کا کردار عوام کے سامنے واضح ہوچکا ہے۔صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں دوسری جماعتوں کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسمنٹ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ باتیں قبل از وقت ہیں اور وقت آنے پر اس کا فیصلہ کیا جائیگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree