گلگت بلتستان میں بسنے والے اہل تشیع اور اہل تسنن ایک چھتری تلے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے،علامہ شیخ نیئرعباس

09 May 2015
گلگت بلتستان میں بسنے والے اہل تشیع اور اہل تسنن ایک چھتری تلے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے،علامہ شیخ نیئر عباس

وحدت نیوز (گلگت) گلگت بلتستان میں فرقہ واریت کے نام پر قتل و غارت گری کی اجازت ہرگز نہیں دی جائیگی،انقلاب مارچ کے اثرات گلگت بلتستان تک پہنچ چکے ہیں اور خطے میں بسنے والے اہل تشیع اور اہل تسنن ایک چھتری تلے حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ نیئرعباس مصطفوی نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما ڈاکٹر رحیق عباسی کے گلگت آمد کے موقع پر استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے قائدین کو سرزمین گلگت آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا اور یقین دلایا کہ اتحاد و وحدت اور ظالم حکمرانوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادی کی انقلابی سوچ نے مظلوم و محروم طبقات کو ظالم حکمرانوں کے سامنے کھڑا کردیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ جب اسلام آباد کی سڑکوں پر تھا تو گلگت بلتستان کے عوام بھی انقلاب مارچ کی حمایت سڑکو ں پر تھے اور اس انقلابی مارچ نے پاکستان کے عوام کو شعور اور بیداری عطا کی جس کے ثمرات آج پورے ملک میں ظاہر ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ مسلم لیگ نواز کی کوئی ہمدردی نہیں اور آنیوالے الیکشن میں فرار کے راستے تلاش کررہی ہے ، وحدت مسلمین کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے لیگی قائدین کو بخار چڑھ گیا ہے اور الیکشن میں مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلئے سرکاری مشینری کا ناجائز استعمال کیا جارہا ہے۔اس موقع پر ڈاکٹر رحیق عباسی نے وحدت مسلمین کے کارکنان اور رہنماؤں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں پاکستان عوامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کا اتحاد جاری رہے گا اور مشکل سے مشکل مرحلے میں بھی یہ رشتہ قائم و دائم رہے گا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree