ایم ڈبلیوایم کے سابق رکن جی بی اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان کے مطالبے پر وفاقی حکومت کی جانب سےساس ویلی کیلئے1میگاووٹ پاور جنریٹر کی فراہمی

11 December 2020

وحدت نیوز(نگر)ساس ویلی نگر کے عوام کے بجلی کے بحران کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے مجلس وحدت مسلمین کے سابق رکن گلگت بلتستان اسمبلی ڈاکٹر حاجی رضوان علی کے پرزور مطالبے پر وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے اپنا وعدہ پور اکردیا ۔

ساس ویلی کو درپیش بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے 1میگاووٹ جنریٹر ساس ویلی پہنچ گیا۔ انشاءاللہ جلد عوام کو اس سے بجلی کی فراہمی کا آغاز ہوجائے گااور عوامی مشکلات میں کمی واقع ہوگی ۔

اہلیان ساس ویلی نے اس دیرینہ عوامی مسئلے کے حل پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما ڈاکٹر حاجی رضوان علی اور وفاقی وزیر علی امین گنڈا پورکا شکریہ ادا کیاہے ۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور کی ایم ڈبلیو ایم کی خصوصی دعوت پر نگر آمد کے موقع پر حاجی رضوان علی نے ساس ویلی میں بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے 1 میگاواٹ واٹ جنریٹر کی فوری منظوری کا مطالبہ کیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree