وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کرگل لداخ روڈ کی واگزاری عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کرتارپور راہداری کے بعد بھی کرگل لداخ روڈ کا نہ کھلنا بلتستان کے ساتھ زیادتی ہے۔ کرگل لداخ روڈ کی واگزاری سے نہ صرف سیاحت کو ترقی مل سکتی ہے بلکہ منقسم خاندان بھی آپس میں مل سکتے ہیں۔
آغا علی رضوی نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جس طرح کرتالپور بارڈ کھول کر ہندوستان کے سکھوں کو انکی مذہبی عبادت گاہوں تک رسائی دے کر اچھی روایت قائم کی کرگل لداخ بارڈر کھول کر برولمو شیخ علی کی زیارت کے مواقع اور ستر سالوں سے منقسم خاندانوں کو آپس میں ملنے کا موقع دے۔
انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان بھی میں دیگر مذاہب کے مقدسات اور عبادت گاہیں موجود ہیں اگر حکومت اس پہ توجہ دے تو بلتستان مذہبی سیاحت کا مرکز بن سکتا ہے۔ بلتستان میں بدھ مت، بون مت اور سکھ مت سمیت دیگر مذاہب کے آثار و مقدسات موجود ہیں۔ آغا علی رضوی نے مزید کہا کہ کرگل لداخ روڈ کی واگزاری ہندوستان سے زیادہ پاکستان کے لیے سود مند ہے۔