وحدت نیوز(نگر)جی بی اے 5 نگر 5 میںمجلس وحدت مسلمین اور پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار حاجی رضوان علی کے انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف پرنس قاسم علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاجی رضوان ہمارا امیدوار ہے اور میں اپنے تمام ووٹرز کارکنان سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ وہ حاجی رضوان کو کامیاب بنائیں۔حاجی رضوان کی کامیابی میری کامیابی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں برسر اقتدار جماعتوں نے گلگت بلتستان کے عوام کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا، انشاءاللہ 15 نومبر کو جی بی کے باشعور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے پورے جی بی میں پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوایم کے متفقہ امیدواروں کو کامیاب بنائیں گے۔