وحدت نیوز(سکردو)مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی سے نو منتخب رکن جی بی اسمبلی سید امجد زیدی نے سکردو میں ملاقات کی،اس موقع پر موجودہ ملکی سیاسی صورتحال خاص کر حکومت سازی کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
سید امجدزیدی نے آغاعلی رضوی سے کہاکہ وہ پی ٹی آئی کے بانی رہنماؤں میں سے ہیں اس لیئے وہ وزارت اعلیٰ کی دو ڑ میں شامل ہوگئے ہیں، لہذٰا سید علی رضوی ان کے ساتھ تعاون کریںاور وزارت اعلیٰ کو بلتستان میں لانے کیلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں۔
سید علی رضوی نے امجدزیدی سے کہا کہ آپ اپنی جدوجہد جاری رکھیں، انشاءاللہ محنت کا پھل ضرور ملے گااس بات میں کوئی شک نہیں کہ ماضی میں حکومت سازی بلتستان ریجن نظر انداز رہا ہے، اس لیئے اس دفعہ وزارت اعلیٰ بلتستان کو دی جائے تو ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ ہوسکتا ہے ۔