وحدت نیوز(نگر) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی خصوصی ہدایت پر مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی و صوبائی قیادت کا شایار، اسقرداس، سمائر، نگرخاص، وادی ہوپر کا علیحدہ علیحدہ تفصیلی دورہ۔
تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری سید اسدعباس نقوی نے حلقہ نگر 5 میں ایم ڈبلیوایم کے امیدوار حاجی رضوان علی پر اعتماد کا اظہار کرنے والے ووٹرز اور سپورٹرز سے اظہار تشکر کیلئے حلقے کا تفصیلی دورہ کیا۔
قائدین نے حلقے کے ووٹرز اور سپوٹرز کا اپنے قیمتی ووٹ ایم ڈبلیو ایم کو دینے پر اور بھرپور تعاون کرنے پر قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔
ایم ڈبلیو ایم وفد میں سابق امیدوار ایم ڈبلیو ایم حلقہ 5 نگر ڈاکٹر حاجی رضوان،ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم جی بی شیخ نئیر عباس مصطفوی،رکن شوری عالی ایم ڈبلیو ایم پاکستان برادر عارف قمبری اور دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔