پی ٹی آئی کے صوبائی وزراء کی وحدت ہاؤس گلگت آمد، ایم ڈبلیوایم کو صوبائی حکومت میں شامل ہونے پر مبارک باد کا اظہار

02 December 2020

وحدت نیوز(گلگت) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااور نومنتخب صوبائی وزراءراجہ زکریا مقپون اور سہیل عباس شاہ کی تقریب حلف کےبعدمبارک باد پیش کرنےکیلئے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکریٹریٹ آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم گلگت بلتستان کے صوبائی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئرعباس نے کہاکہ سابقہ حکمران جب کرپشن، اقربا پروری اور لوٹ مار کے ذریعے پاکستان کو کھوکھلا کررہے تھے تب ہم نے تحریک انصاف کا ساتھ دیتے ہوئے قیام کیا۔

انہوںنے مزید کہاکہ سید جعفر شاہ مرحوم جس ویژن کیساتھ گلگت بلتستان کی سیاست کو لیکر چل رہے تھے ہم آج ان کی راہ پر کاربند ہیں۔سید سہیل عباس کی صورت میں ہمارے پاس جعفر شاہ کی مشن کو آگے لیکر چلنے والے تازہ دم نوجوان سیاست دان موجود ہیں جن سے ہماری امیدیں وابستہ ہیں۔

پی ٹی آئی کے نومنتخب وزراء راجہ زکریا مقپون اور سہیل عباس شاہ  نے ایم ڈبلیوایم کے اراکین کی کامیابی پر مبارک پیش کی اور گلگت بلتستان کے محروم ومحکوم عوام کے بہتر مستقبل کے لئے مل کر جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان کی ترقی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔ صوبائی کی سیاست میں ایم ڈبلیوایم نے اہم کردارادا کیاہے ۔

 تقریب کے آخر میں مرحوم سید جعفرشاہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم، رکن اسمبلی شیخ اکبر رجائی ، علامہ شیخ نیئرعباس، ،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی الیاس صدیقی، غلام عباس ویگر رہنما بھی موجود تھے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree